Friday, December 8, 2023
ہومتازہ ترینچیف سلیکٹر نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، حارث دستبردار

چیف سلیکٹر نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، حارث دستبردار

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث ر ئوف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رئو ف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کریگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپینر کیمپ میں بلائے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے لیکن ابھی اسکواڈ میں جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی کی کاونٹی سیزن میں اچھی پرفارمنس رہی ہے اور تجربہ بھی ہے، حسن علی جیسا کھلاڑی ہے وہ آسٹریلیا میں پرفامنس دے گا۔