Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادپاک فوج کا کھرمنگ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کا کھرمنگ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کھرمنگ (آئی پی ایس)پاک فوج نے ترکتی ضلع کھرمنگ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کے دوران 685 سے زائد مریضوں کوطبی امداد فراہم کی۔ مریضوں میں میڈیکل اور سرجری کے 137 مرد اور 178 خواتین, جبکہ 87 دانتوں کے مریضوں اور 238 بچوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ 120 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ علاقے کے لوگوں میں ماسک اور مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ضلع کھرمنگ کے طبی عملے نے کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کی بھرپور مدد کی ۔