Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نشستوں کا بل لانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نشستوں کا بل لانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اس حوالے سے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔