islamabad 202

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری آرڈیننس سب نیوز پر

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کردیا،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی،میئر اسلام آباد کی کابینہ 12 رکنی ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست اور4سال کے لیے ہوگا،میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی تعداد 70 ہوگی جبکہ ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت، پبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے،پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی،10رکنی نیبرہڈ کونسل میں 5جنرل ممبر، ایک خاتون، ایک مذہبی رکن شامل ہوگا جبکہ نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی 2، سینئر سٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔