Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ،جی الیون کے رہائشی گھروں کے باہر قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سی ڈی اے ،جی الیون کے رہائشی گھروں کے باہر قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے منگل کے روز اسلام آباد کے سیکٹر G-11/2 میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں متعدد تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر G-11/2 کے رہائشیوں کی شکایت پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر بھرپور آپریشن کیاگیا۔ جس کے نتیجے میں 22 گلیوں میں واقع 350 سے زائد رہائشی گھروں کے سامنے سے تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔ جسمیں سرکاری اراضی پر بنائے گئے متعدد کار شیڈز، فینسز، داخلی دروازے اور جنگلوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔
واضح رہے ان تجاوزات سے رہائشیوں کی آمد و رفت اور ٹریفک کے بہا ومیں خلل پیدا ہورہا تھا۔ آپریشن کے بعد ان راہداریوں اور گلیوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہیواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔