Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانکورونا سے متاثرہ ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا

کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا

اسلام آباد(سب نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔