Thursday, March 28, 2024
ہومدلچسپبطخ کے پروں کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

بطخ کے پروں کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

آئس لینڈ،یورپ کے ملک آئس لینڈ میں ایک ایسی بطخ بھی پائی جاتی ہے جس کے پروں کی قیمت تقریبا 8 لاکھ روپے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آئس لینڈ میں موجود ایلڈر پولر بطخ کے 800 گرام پروں کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہے جو پاکستان تقریبا 8 لاکھ روپے بنتے ہیں۔آئس لینڈ میں موسم گرما میں تقریبا 4 سو افراد برائدروو جزیرے سے ایلڈر پولر بطخ کے گھونسلوں اور اطراف سے پروں کو جمع کرتے ہیں جنہیں صاف کر کے لحاف اور تکیے بنائے جاتے ہیں۔ایلڈر پولر بطخ کے پروں سے بنائے گئے تین تکیوں کی قیمت ڈھائی ہزار ڈالر یعنی 4 لاکھ روپے اور ایک لحاف کی قیمت 8 ہزار ڈالر یعنی 13 لاکھ روپے سے زائد ہوتی ہے۔بطخ کے سینے کے اطراف واقع پر روئی کے گالوں کی طرح نرم ہوتے ہیں اور سردی روکنے میں سب سے بہترین ہیں۔ بطخ اپنے ان پروں کو گھونسلوں میں بچھاتی ہے تاکہ بچے سردی سے محفوظ رہیں۔گزشتہ ایک ہزار برس سے ان پروں کی تلاش اور فروخت کا کام جاری ہے جبکہ اس وقت دنیا میں 4 ٹن کے قریب بطخ کے پر فروخت ہو رہے ہیں جس میں سے 75 فیصد برآمدات آئس لینڈ سے ہوتی ہے۔بطخوں کے انڈے دینے اور بچے نکلنے تک ان کے گھونسلوں کو نہیں ہلایا جاتا جبکہ پر جمع کرنے کے موسم میں بھی بڑی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔مذکورہ پر 50 سے 60 گھونسلوں سے ہی ایک کلوگرام حاصل ہوتے ہیں۔ انہیں خاص طور پر صاف کیا جاتا ہے اور مشین میں دبا کر ان کو ایک باقاعدہ شکل دی جاتی ہے۔