Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانسی ای او و ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سی ای او و ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد ،منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل )شاہد سلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 240واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی و سی ای او او جی ڈی سی ایل شاہ سلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ، وہ 20اکتوبر کو عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سید خالد سراج سبحانی کو ایم ڈی و سی ای او کا اضافی چارج سونپنے کی منظوری بھی دی گئی ۔