Friday, March 29, 2024
ہومتازہ تریننورا نے فراڈ کیس کے ملزم سے قیمتی تحفہ لیا: چارج شیٹ میں انکشاف

نورا نے فراڈ کیس کے ملزم سے قیمتی تحفہ لیا: چارج شیٹ میں انکشاف

نئی دہلی ،بھارتی میڈیا نے بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فراڈ اور بھتہ خوری کے کیس میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر سے قیمتی تحفہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں نورا فتیحی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس چارج شیٹ میں بتایا گیا ہےکہ سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کو بھی ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کو سکیش چندر کی اہلیہ نے ایک تقریب میں مدعو کیا تھا جس میں شرکت کے عوض نورا نے شیکھر سے مہنگی گاڑی وصول کی۔خیال رہے کہ نورا فتیحی سے فراڈ کیس میں پہلے ہی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے اور وہ اس حوالے سے تردید کرچکی ہیں۔گزشتہ روز منی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکے الزام میں جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جاتے ہوئے ممبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے پر امیگریشن حکام نے جیکولین فرنینڈس کو حراست میں لیا تاہم کچھ دیر روک کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔