noor muqaddam case 36

نور مقدم کیس: ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ذاکر جعفر اورعصمت جعفر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ملزم ذاکر جعفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔نور مقدم قتل کیس سے متعلق دائر درخواست میں ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سے رہائی کی استدعا کی تھی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں