پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
چھ گھنٹے تاخیرسے شروع ہونے والاپنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث ایک گھنٹے التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوا تھا۔
قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صوبائی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کو ایوان سے جانے کا حکم دے دیا۔
کئی گھنٹےکی تاخیر اور حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بعد بجٹ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے رکن چوہدری ظہیر الدین نے اعتراض کیا کہ ایوان میں ایک اجنبی گھس آیا ہے اسے باہر نکالا جائے۔
اسپیکر نے سوال کیا کہ وہ اجنبی کون ہے؟ جس پر چوہدری ظہیر الدین نےکہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ رکن صوبائی اسمبلی نہیں وہ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا، اجلاس کل ایک بجے تک ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
