Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانارکان کو سندھ ہاوس میں چھپائے جانے کا انکشاف، حکومت نے بڑااعلان کردیا

ارکان کو سندھ ہاوس میں چھپائے جانے کا انکشاف، حکومت نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہاوس اسلام آباد میں نجی مسلح دستوں اور سندھ پولیس کے سپیشل یونٹ کے دستوں کا اکٹھ ،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحقیقات کیلئے خط لکھنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کس ضابطے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مسلح دستے جمع کرکے ہیں، وزیراعلی سندھ بتائیں سندھ پولیس کے سپیشل دستوں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کا جواز کیا ہے، میں آج سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج رہا ہوں، علی زیدی نے کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈی آئی جی سپیشل یونٹ مقصود میمن کی جانب سے اس احمقانہ حرکت کی تحقیقات کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔