لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج سے روک دیا۔عدالت میں دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے کہا کہ مال روڈ ریڈ زون میں آتا ہے اور ریڈ زون میں کسی قسم کا احتجاج نہیں ہونا چاہیے
قبل ازیں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈی چوک پر احتجاج سے وکلا سپریم کورٹ نہیں جاسکتے، ڈی چوک بھی ریڈ زون میں واقع ہے، ڈی چوک بند ہونے سے ایکسیس ٹو جسٹس سسٹم میں مسئلہ ہوتا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیا ر کیا کہ عدالت ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کرے۔
