اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عدم اعتماد معاملہ پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ ،سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو نا چاہیے ،عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے، سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تمام اسٹیلک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہونے کا حکم دیں،درخواست میں وزارت داخلہ،دفاع،آئی جی اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے ۔
عدم اعتماد والے دن تصادم کا خطرہ، سپریم کورٹ بارنے آئینی درخواست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
