Friday, November 14, 2025
ہومپاکستاناحمد جواد کی لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، ملک کو درپیش چیلنجزپر گفتگو

احمد جواد کی لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، ملک کو درپیش چیلنجزپر گفتگو

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالے سنیئر رہنما احمد جواد نے لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے احمد جواد نے ملاقات کی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی ۔ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں اسحاق ڈار نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل بتائے ۔
احمد جواد کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ایک انتہائی پروفیشنل، اصول پسند،محنتی ،قابل اور کامیاب شخص نے جو حل تجویز کئے ہیں ان پر عمل کرکے پاکستان تمام چیلنجز سے نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔