Friday, November 14, 2025
ہومدنیااپنی 3 بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹنے والے سعودی شہری کا سرقلم

اپنی 3 بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹنے والے سعودی شہری کا سرقلم

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اپنی تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے 6 سالہ، 4 سالہ اور دوسالہ بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹ دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری بندر بن علی الزہرانی کو عدالت کے سامنے جرم کا اقرار کیا جس پر اسے سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے قتل کے بدلے قتل اور فساد فی الارض کا جرم ثابت ہونے پر سر قلم کرنےکا فیصلہ کیا جس کی سپریم کورٹ نے تائید کی نیز ایوان شاہی سے سزا پر نفاذ کی منظوری دی گئی۔ وزارت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں آج عدالت کے فیصلے کا نفاذ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔