Saturday, November 15, 2025
ہومپاکستانپاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی آواز قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز کو عالمی سطح پر سناگیا اوراقوام متحدہ نے او آئی سی کی پیش کردہ اس تاریخی قرارداد کو منظور کیا جو پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا، مذہبی علامات کا احترام، مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک سنگین چیلنجز ہیں، دنیا کے لیے اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔