Friday, November 14, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ،بارش کے بعد راول ڈیم اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد ،بارش کے بعد راول ڈیم اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس)بارش کے بعد راول ڈیم اسپل ویز کھول دیئے گئے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز ڈیڑھ گھنٹے کے لیے کھولے گئے۔ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بارش کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ ہوا، پانی کی سطح 1752 فٹ ہوگئی تھی جس وجہ سے اسپل ویز کھولے گئے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق سپل ویزکھولنے سے پہلے سائرن سے قریب آبادیوں کوآگاہ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔