اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سسری لنکا کو شکست دیکر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا کے جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ ونندو ہسارانگا 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کے ابرار احمد اور حارث روف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آوٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
