اسلام آباد(سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے گاڑیوں کے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ای ٹیگ 18 نومبر سے شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گے شہری مختلف مقررہ پوائنٹس سے یہ سٹیکر حاصل کر سکتے ہیں اور تمام مقامات کے بارے میں پیشگی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ڈی سی نے واضح کیا کہ شہری صرف ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ پوائنٹس سے ہی ای ٹیگ لگوا سکیں گے اور اس کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔
اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی کے لئے ای ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں سے تعلق رکھتی ہو۔ماہرین کے مطابق ای ٹیگ کا یہ اقدام ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ہدایات کے مطابق فوری طور پرای ٹیگ حاصل کریں تاکہ ٹریفک چیکنگ اور جرمانے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای ٹیگ کے بغیر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس سے شہر میں نظم و ضبط کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
