Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانچیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات ریاض میں ہوئی ملاقات میں باہمی سٹریٹجک امور اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کے خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے اجلاس میں پاکستان کی تینوں سروسز پر مشتمل وفد کی قیادت کی، سعودی وفد کی سربراہی ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر دفاع خالد البیاری نے کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔