Friday, November 14, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے مطابق 3 لاکھ 54 ہزار ایکسپلائٹ اٹیمپٹس بلاک کیے گئے، 1 لاکھ 66 ہزار بینکنگ میل ویئر حملے روکے گئے اور اسپائی ویئر کے 1 لاکھ 26 ہزار حملے ناکام بنائے گئے۔ملک میں رینسم ویئر کے 42 ہزار سے زائد حملے بھی رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سائبر حملوں کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ہیکرز نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہ ہونے کے باعث ون رار، آفس اور وی ایل سی میں موجود کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا۔پاکستان پر سات مختلف اے پی ٹی گروپس نے حملے کیے جن میں مِسٹریئس ایلیفینٹ گروپ کی جانب سے حساس اداروں کے خلاف ٹارگٹڈ مہم بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اور خفیہ دستاویزات کی چوری کے لیے جدید طریقے استعمال کیے گئے، جب کہ صارفین کو بنیادی سائبر ہائجین اپنانے اور اپنے سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔