اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے لیکن ن لیگ کی حمایت سے ہمارے پاس 40 کی تعداد ہے۔
چوہدری یاسین کا کہنا تھا پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت ہے، اس وقت آزاد کشمیر کے حالات اچھے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ اچھے اندار میں ایوان چلائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستعفی نہ ہونے اور تحریک عدم اعتماد کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
