اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آٸینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ صدر کی جانب سے آئینی ترمیم کی توثیق کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں ترمیم کا عنوان ستائیسویں آئینی ترمیم ایکٹ دو ہزار پچیس ہے۔ ترمیم کو ’’آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مزید ترمیم‘‘ قرار دیا گیا ۔ ترمیم کا مقصد ’’آئین میں مزید ضروری تبدیلیاں ‘‘بیان کیا گیا ۔
