Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی

وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی۔

وفاقی وزیربرائے بحری امور جنیدانوار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عمان جلدہی فیری لنک کےلیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔ فیری سروس جلد شروع ہوگی۔

وفاقی وزیرنے کہا انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرےگا۔ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستانی تارکین وطن کےلیے سفر مزید آسان ہوگا اور خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔