Friday, November 14, 2025
ہومتازہ ترینسی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرعبدالسلام کو اکاونٹس آفیسر ایم پی او کا چارج ، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر معین الدین کو اکاونٹس آفیسر سروسز ٹو کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، محمد رفاقت اللہ کو اکاونٹس آفیسر سروسز ون کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

WhatsApp Image 2025 11 14 at 4.23.17 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔