Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزسری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم

اسلام آباد (سب نیوز )سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورہ چھوڑ کر واپس جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق سری لنکن ٹیم سیریز چھوڑ کر واپس جارہی ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی پر بریفنگ دی جائیگی۔اس سے قبل پاکستان کیبعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نیبھی شام میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔