Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں پاس کی گئی امن و امان کے حوالے سے مجوزہ قوانین پر فوری عمل کیا جائے، پولیس اور سی ڈی ٹی داخلی سلامتی کی قیادت کرینگے۔آئینی طور پر پولیس اور سی ڈی ٹی باقی اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے،

غیر قانونی محصولات ،بھتہ خوری کے خلاف ایک مربوط پالیسی بنائی جائے تاکہ دہشت گردوں کا معاشی ناطہ ٹوٹ جائے۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا بالخصوص شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی کا خاتمہ کیا جائے، غیر سرکاری اراکین پر مشتمل صوبائی سطح پر امن کے فورم قائم کئے جائے۔شہری سطح پر پولیس اور بلدیاتی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لیے سٹی سیل قائم کئے جائیں، سٹی سیل چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے مقررہ وقت پر مبنی منصوبے تیار کریں۔اعلامیہ کے مطابق مقامی حکومتوں کے استحکام اور مالی تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں

، پراونشل فنانس کمیٹی کو نیشنل فنانس کمیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے۔وفاق کے ذمے صوبے کے آئینی مالی حقوق کی مد میں نیڈل ہائیڈل پرافٹ دیا جائے، تیل پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، پانی کا حصہ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ دیا جائے۔جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق گیارہویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔