کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے
ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم ،افسران چارج سنبھالنے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیومیں 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے بھونچال آگیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے۔
ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔منگل گیارہ نومبر کو ایف بی آر میں بھونچال کا سماں دیکھا گیا، وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے کر دیے۔اعلامیے کے مطابق تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔
