Thursday, November 13, 2025
ہومدنیادبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

دبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی نہ ہونے کے برابر پیدا کرتی ہے۔
اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ائیر ٹیکسی سروس عوام کے لیے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی، جبکہ شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازوں کا شیڈول بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔