Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی

امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی

امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔
امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔
یہ بورڈ غزہ کی معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی مسودے میں ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مصر میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں غزہ کا انتظام ٹیکنو کریٹس کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے کہا تھا کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے سپرد کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔