سیئول(آئی پی ایس) مارشل لاء میں معاونت کے الزام پر میں جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں بدھ کی صبح پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لاء میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ Cho Tae-yong کو بھی مارشل لاء میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 مارشل لا ء نافذ کیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کیا۔
مارشل لاء کے نفاذ پر صدر کا مواخذہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت عدالتی کارروائی کو آغاز بھی کیا گیا۔
مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
