Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانقائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات

قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو حتمی شکل دینی ہے۔نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

قائم مقام چئیرمین نیب نے نیب اور برطانیہ کے انسداد کرپشن اداروں کے درمیان موجودہ قریبی تعاون اور ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ قائم مقام چیئرمین نیب نے کہا کہ تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بد عنوانی کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ایم او یو دونوں ممالک کی پولیس کے درمیان بروقت تعاون کو فروغ دیگا، جس سے کرپشن کے مقدمات اور غبن شدہ اثاثوں کی جلد بازیابی کے لیے ایک مضبوط خاکہ قائم ہوگا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے متعلق معلومات اور انٹیلی جنس کا غیر رسمی تبادلہ بڑھانا موجودہ وقت کی اولین ضرورت ہے۔نیب کے اندرونی صلاحیتوں کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرنے کیلئے قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو نیب کے نئے قائم کردہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے)سے متعارف کرایا۔این سی اے نے مستقبل قریب میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہونے والے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شمولیت یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔