Saturday, November 15, 2025
ہومدنیاتائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ پر سی ایم جی کی سلسلہ وار خصوصی رپورٹس

تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ پر سی ایم جی کی سلسلہ وار خصوصی رپورٹس

بیجنگ : سال 2025 جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ اور تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ کا سال ہے ۔

اس مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ سلسلہ وار خصوصی رپورٹس ” جزیرہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی ” نشر ہوئیں ، جسے خوب سراہا گیا ۔رپورٹس میں جاپانی تسلط کے دوران تائیوان پر ڈھائے گئے مظالم اور بیرونی جارحیت کے خلاف تائیوان کے عوام کی مزاحمت سمیت اپنی سر زمین کے دفاع اور وطن سسے محبت کے جذبے کو پیش کیا گیا ہے ۔

رپورٹس میں مستند تاریخٰی شواہد اور ثبوتوں کے ذریعے ڈی پی پی انتظامیہ کی جاپانی تسلط کے دور کو خوبصورت بتانے اور تاریخی سچائی کو چھپانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔” جزیرہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی “کی ان رپورٹس کے نشر ہونے کے بعد تائیوان کے تمام سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔