Saturday, November 15, 2025
ہوماسلام آبادنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

اسلام آباد (سب نیوز )نیشنل پریس کلب اسلام آباد واقعہ کی تحیقیقات اور روک تھام کے حوالے سے دو کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔8رکنی کمیٹی کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ کرینگے، کمیٹی میں اے ڈی سی جی آئی سی ٹی ، ایس پی صدر ، ایس پی ڈولفن ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی ، سنیئر صحافی نواز رضا و دیگر شامل ہونگے ، کمیٹی 7دن میں اپنی رپورٹ اور سفارشات سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ملک بھر کے پریس کلب میں ایسے روک تھام اور تجاویز کے حوالے سے کمیٹی کے چیئرمین وزیرداخلہ محسن نقوی ہوں گے۔ ممبران میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات بھی کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہیں۔ چاروں صوبائی وزرائے اطلاعات بطور ممبر اور چاروں صوبوں سے داخلہ کے سکیشن آفیسر سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں نوٹیفیکیشن جاریکردیاگیا۔

Capture 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔