Friday, November 14, 2025
ہومدنیااقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر احمد الشرع پر پابندی ہٹانے کی قرارداد امریکا کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی جو 14 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے مطابق صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطاب کے نام داعش و القاعدہ پر عائد پابندیوں کی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کے بعد الشرع کے منجمد اثاثے بحال اور اسلحہ پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔
یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے احمد الشرع کی 10 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔