اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالت کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں جاری آفس آرڈر کے مطابق دفتری اوقات کے دوران ملازمین سے نجی ملاقاتوں کے باعث کام کی رفتار متاثر ہو رہی تھی، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔آفس آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ دفتری اوقات میں کوئی بھی ملازم کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کر سکے گا۔
تاہم اگر کسی کو ملاقات کی اشد ضرورت ہو تو متعلقہ ملازم اپنے سینئر افسر سے اجازت لینے کے بعد سہولت مرکز میں صرف 5 منٹ کے لیے ملاقات کر سکے گا۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد دفتری نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور سپریم کورٹ کے انتظامی امور کو مزید موثر بنانا ہے، عدالت انتظامیہ نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
سپریم کورٹ میں ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، آفس آرڈر جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
