اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا ، سیکرٹری جنرل طاہر حسین کی طرف سے چیئرمین سی ڈی اے کو لکھے گئے خط میںکہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کے مختلف شعبوں کی خدمات کو آئوٹ سورس کیا جارہا ہے لہذا فوری طور پر سی ڈی اے ملازمین کی خدمات واپس لے لی جائیں ۔

