Friday, November 14, 2025
ہومدنیاچین نے ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول کے اقدامات کو ایڈجسٹ کیا ہے، چینی وزارت تجارت

چین نے ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول کے اقدامات کو ایڈجسٹ کیا ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ ()

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور برآمدی کنٹرول کی فہرست کے اقدامات کو ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے کہا کہ چین-امریکہ کوالالمپور تجارتی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین نے 10 نومبر 2025 سے وزارت تجارت کے 2025 اعلامیہ نمبر 7 کے متعلقہ اقدامات کو ایک سال تک معطل کرنے اور 2025 علامیہ نمبر 5 اور 6 کے متعلقہ اقدامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ چینی کمپنیاں مذکورہ بالا اداروں کے ساتھ لین دین کرنے کے لیے وزارت تجارت سے درخواست دے سکتی ہیں اور معیار پر پورا اترنے والی درخواستوں کی منظوری دی جائےگی۔
علاوہ ازیں، چین نے 10 نومبر 2025 سے وزارت تجارت کے2025 اعلامیہ نمبر 13 میں شامل 15 امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو ختم کرنے اور اعلامیہ نمبر 21 میں درج 16 امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو ایک سال تک معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ جو برآمد کنندگان مذکورہ اداروں کو دوہری استعمال کی اشیاء برآمد کرنا چاہتے ہیں ، وہ چینی وزارت تجارت کو درخواست دے سکتے ہیں۔ اور معیار پر پورا اترنے والی درخواستوں کی منظوری دی جائےگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔