بیجنگ ـ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں منعقدہ آٹھویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کیا۔بدھ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کو دنیا سے ملانے والا ایک اہم پل ہے۔موجودہ ایکسپو میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد ایک نئے ریکارڈ کی بلندی پر پہنچ گئی ہے،
جو چین کی بڑی منڈی کی بھرپور قوت کو ظاہر کرتی ہے۔ لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ 20ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں منظور کردہ “15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تجاویز سے مستقبل میں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مزید ترقی اور کھلے پن کا یقین شامل ہو گا۔جدیدکاری کی جانب بڑھنے والا چین یقیناً دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرےگا۔
جارجیا کے وزیر اعظم ارکلی کوباخیڈزے، سربیا کے وزیر اعظم جورو ماکٹ، نائجیریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر تاج الدین عباس،سلووینیا کی قومی کونسل کے صدر مارکو لوٹریچ ، متحدہ عرب امارات کے صدر کے خصوصی نمائندے ولی عہد زیاب اور یو این آئی ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل گیرڈ مولر نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیے۔ یواین کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سیکرٹری جنرل ربیکا گرینسپن نے ویڈیو لنک خطاب کیا۔ 155 ممالک، خطوں، بین الاقوامی تنظیموں ،سیاسی و کاروباری اور علمی حلقوں کے تقریباً 1,500 نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
