کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے، وہ ایک سینیئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔
انہوں نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ پی پی کے دیگر رہنماں نے بھی ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
