Saturday, November 15, 2025
ہومپاکستانتحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل

اسلام آباد (سب نیوز)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کے خلاف آپریشن پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد پر سخت تشویش ہے، اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج پر وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، حکومت سنجیدہ ہوتی تو مظاہرین سے مذاکرات کرکہ مسئلہ حل کر سکتی تھی، تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،ہم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت، علما اور کارکنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔