پشاور,قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 45 کرم کے سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان 16 ہزار 911 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہجے یو آئی کے جمیل چمکنی 15761 ووٹ لیکر دوسرے اور آزاد امیدوار حاجی سید جمال 15 ہزار 560 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔تحریک انصاف کے ملک فخر زمان 1351 ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے کامیابی پر جشن منایا، رقص کیا اور ہوائی فائنب بھی کی۔دوسری جانب جے یو آئی نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 45 میں دھاندلی کسی صورت منظور نہیں ہے۔امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور نے کہاکہ آخری لمحات میں جمعیت علما اسلام پاکستان کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 45 کرم میں دھاندلی کے خلاف درخواست بھی دے رہے ہیں اور احتجاج کا آپشن بھی موجود ہے۔
ضمنی الیکشن: این اے 45 کرم سے پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔