اسلام آباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، امیدواروں کے چنا ؤکیلئے پاکستان تحریک انصاف کا 7 رکنی پارلیمانی بورڈ قائم کردیا گیا،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بورڈ کی سربراہی کریں گے، وزیرامورِ کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بورڈ میں شامل ہیں۔ خواجہ فاروق، راجہ منصور، قیوم نیازی اور غلام محی الدین بھی بورڈ کا حصہ ہیں
