Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانجسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 4کی سربراہی کریں گے

جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 4کی سربراہی کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے بنچز کی تشکیل دے دیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی پیر 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس یحیی آفریدی بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد بنچ نمبر ایک کی سربراہی کریں گے ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم اکبر نقوی بنچ نمبر ایک کے رکن ہو نگے ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ نمبر دو کا حصہ ہونگے ، بنچ نمبر تین کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال اور میں ارکان جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر شامل جسٹس، قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بنچ نمبر چار کی سربراہی کرینگے،سٹس یحی آفریدی دو رکنی بنچ نمبر چار میں شامل ہونگے،آئندہ ہفتے بنچ نمبر پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہوگا،دو رکنی بنچ نمبر چھے میں جسٹس مظہر عالم خیل اور جسٹس امین الدین شامل ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔