اسلام آباد،حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، ٹی ایل پی نے 16 فروری کو اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کر دیا۔ فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تحریک لبیک کے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی۔نور الحق قادری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی شوری نے حکومت کے ساتھ اچھے انداز میں بات کی، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، دو روز مسلسل تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ معاہدے پر تحریک لبیک کے ڈاکٹر شفیق امینی، غلام غوث اور غلام عباس فیضی نے دستخط کیے حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزیر داخلہ نے دستخط کئے۔
حکومت کاتحریک لبیک کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، 16 فروری کا احتجاج ملتوی،وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔