اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ ماریشس کے صدر مسٹر دھرمبیر گوکھول، ماریشس کی حکومت اور دوست عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، جو باہمی اعتماد اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر تعمیری تعاون سے عبارت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بڑھتا ہوا رابطہ اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا بتدریج فروغ حوصلہ افزا امر ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ عوامی روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو باہمی فائدہ حاصل ہوگا۔صدر زرداری نے صدر دھرمبیر گوکھول کی اچھی صحت اور خوشی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور ماریشس کے عوام کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
صدرآصف علی زرداری کی ماریشس کی قیادت کو قومی دن پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
