بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے ایک بین الاقوامی اسکول میں چینی زبان کی کلاس کے اساتذہ اور طلباء کے ایک خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں اور اسکول کے تمام اساتذہ و طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے سے نہ صرف ایک قدیم اور جدید چین کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ چین اور فرانس کے درمیان ایک بہتر مستقبل کی جانب پل بھی تعمیر کرتی ہے۔ انہوں نے فرانسیسی اور یورپی نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے، دورہ کرنے اور سیاحت کے لیے آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود آ کر ایک حقیقی، ہمہ جہت، کھلے اور ترقی کرتے چین کو دیکھیں، تاکہ چینی زبان ان کی زندگی کے سفر میں ایک دوست بن سکے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فرانس کے پروونس-الپس-کوٹ ڈی ازور کے علاقے میں واقع بین الاقوامی اسکول میں چینی زبان کی کلاس کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے صدر شی جن پھنگ کو خط لکھ کر چینی زبان سیکھنے کے اپنے تجربات اور چینی ثقافت سے اپنی دلچسپی اور محبت کا اظہار کیا تھا۔
