Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(آئی پی ایس) ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین کھائی میں گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔