Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینگیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

کوہاٹ: گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ سہ پہر 5 بجے بابری بانڈہ کوھاٹ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔

عباس فریدی ایک زندہ دل، خوش اخلاق اور محبت کرنے والے انسان، آج ہم سب کو اچانک اس فانی دنیا میں چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ کا مبارک دن اور یوم عرفہ جیسے عظیم دن پر ان کی واپسی کا وقت مقرر فرمایا جو کسی خوش نصیب کے حصے میں ہی آتا ہے۔یقین نہیں آتا کہ اتنا خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور انسان یوں اچانک ہم سے جدا ہو سکتا ہے۔واقعی، موت ایک عجیب راز ہے نہ کسی کو خبر دیتی ہے، نہ کسی کا لحاظ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔